بلوچستان میں انسدادپولیو مہم آ ج سے شروع
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے 20اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم آ ج بروز پیر سے شروع ہوگی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹرراشدرزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے20اضلاع کی440یونین کونسلز میں آج سے شروع ہو رہی ہے۔ جن اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جائیگی ان میں جعفر آباد،نصیرآباد،جھل مگسی،بولان، ہرنائی،قلات،لورالائی، خضدار، بارکھان،ڈیرہ بگٹی، دکی،کوہلو، قلعہ سیف اللہ، مستونگ،زیارت،شیرانی،موسی خیل، ژوب،سبی اورصحبت پور کے اضلاع شامل ہیں۔راشدرزاق نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 12 لاکھ19ہزار630 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم