مانگا منڈی کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے 2بھائی جاں بحق

      مانگا منڈی کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے 2بھائی جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی عدیل اور اس کا بھائی نبیل موٹر سائیکل پر سوار مانگا منڈی کے علاقے مراکو راہی سے گزر رہے تھے کے تیز رفتار ٹرالر نے ان کو ٹکر مار کر ٹائروں تلے کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی

مزید :

علاقائی -