ہر بنس پورہ،پولیس کاشادی والے گھرچھاپہ،خواتین پر تشدد

ہر بنس پورہ،پولیس کاشادی والے گھرچھاپہ،خواتین پر تشدد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہر بنس پورہ پو لیس نے شادی والے گھر میں داخل ہو کر،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کر تے ہوئے لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات لے اڑئے متا ثرہ خاندان نے سی سی پی او لاہور کو ڈکیتی اور تشدد کی درخواست دے دی،جبکہ ایس ایچ او نے اپنے تھا نے کے اہلکار ماننے سے انکارکر دیا،خاتون نے وڈیو فوٹیج سی سی پی او لاہور کو پیش کر دی اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی،بتا یا گیا ہے کہ تھا نہ ہر بنس پورہ کے رہائشی محمد امتیاز کی بیٹی کی شادی قریب تھی کہ گز شتہ روز تھا نہ ہر بنس پورہ کے اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر گھر کی تلاشی لینی شروع کر دی۔

،خواتین اور بچوں کو ایک کمرئے میں بند کر دیا،امتیاز نا می کی بیوی تسلیم کو ثر نے بتا یا کہ بیٹی کے جہیز کے لئے ۱یک لاکھ 50ہزار دراز سے نکال لئے اور سو نے کی چوڑیاں بھی ساتھ لے گئے،جب ایس ایچ او کو درخواست دی تو ایس ایچ او ندیم کمبوہ نے اپنے تھا نہ کے اہلکار ماننے سے انکار کر دیا مہم نے،دوران تلاشی پولیس اہکاروں کیء وڈیو بھی بنا ئی ہے جو سی سی پی او کو پیس کر دی گئی ہے، تسلیم بی بی نے وزیراعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،آ ئی جی پنجاب سے مدد کی اپیل کر تے ہوئے پو لیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے،ایس پی،کینٹ فر قان بلال نے اپنا موقف دیتے ہو ئے بتایا کہ آج میں میں خود انکوائری کروں گا،

مزید :

علاقائی -