چوری کی گاڑی پکڑ ی گئی

چوری کی گاڑی پکڑ ی گئی

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز نے چوری کی گاڑی پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق خورشید عالم چوک میں ڈیوٹی پر موجود وارڈنز کو بذریعہ وائرلیس چوری کی کار کی اطلاع موصول ہوئی۔وارڈنز نے گاڑی کو روکنا چاہا، کار سواروں نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگا دی۔جس پر کارروائی کرتے ہوئے وارڈنز نے زبردستی گاڑی کو روک لیا۔ٹریفک وارڈنز نے گاڑی اور ملزمان کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔

مزید : علاقائی