بااثرافراد کامکان پر قبضہ کیلئے بیوہ خاتون اورمعمر والدہ پر تشدد

بااثرافراد کامکان پر قبضہ کیلئے بیوہ خاتون اورمعمر والدہ پر تشدد

  



لاہور (کرائم رپورٹر) نصیب آباد کاہنہ نو میں بااثرافرادنے بیوہ خاتون اوراسکی والدہ کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق عدت میں بیٹھی خاتون شازیہ پروین بیوہ نور محمد کے مکان پر قبضہ کرنے کے لئے آئے مبینہ طور پر شبیر مسلح نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ حملہ کر دیا۔ بیوہ شازیہ پروین اور اس کی معمر والدہ کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی شور مچانے پرسائلہ اور اس کی ماں کوبالوں سے پکڑ کر گھسیٹے رہے، ملزمان کے تشدد سے شازیہ پروین اور اس کی ماں کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ شدید زخمی ہو گئی،شور مچانے پر ملزمان جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ درخواست دینے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا۔

مزید : علاقائی