ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو برہان کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ20 کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔فیصل ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو عبد الرحمان کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ40 ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے مسلم ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سیف اور فیملی سے2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیورات۔ شالیمار کے علاقے سے ابوبکر اور فیملی سے 1لاکھ 20ہزار نقدی و زیورات۔لوئر مال میں فاروق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 85ہزار۔گلبرگ میں گل نواز سے گن پوائنٹ پر30 ہزار نقدی موبائل فون اور مصطفی ٹاون سے گن پوائنٹ پر منور سے15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔برکی اور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں، نواب ٹاؤن اور گڑھی شاہو سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید :

علاقائی -