جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن مزید تیزکرنے کی ہدایت

    جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن مزید تیزکرنے کی ہدایت

  



لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اور پبلک سروس ڈلیوری کا عمل بہتر سے بہتر ہوسکے۔ اسی سلسلے میں ڈی پی اومنڈی بہاوالدین ناصر سیال کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے گذشتہ ماہ کے دوران اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں کر گرفتار کیا

اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث201 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے جبکہ اسلحہ کے 124 مقدمات درج کرکے21کلاشنکوف17 بندوقیں 14 رائفلیں اور74 پسٹل برآمد کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں 53مقدمات درج کرتے ہوئے 32 کلو گرام چرس اور شراب کی 225 بوتلیں برآمد کر کیے گئے۔ اس دوران 3 گینگ کے گرفتارملزمان کے قبضہ سے 38 لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال مسروقہ جبکہ چوری، ڈکیتی، مویشی چوری،نقب زنی اور وہیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 80لاکھ سے زائدکا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالہ کیا گیا،قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جبکہ پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کے دوران سینکڑوں پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کی گئیں جبکہ بجلی چوری کے 33 مقدمات بھی درج کیے گئے، ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے کہا کہ عوام کیلئے ان کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام کو انصاف فراہم کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،ڈی پی او ناصر سیال نے کہا کہ معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔ئی جی پنجاب نے تاکیدکی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس تنصیبات، مذہبی مقامات، تعلیمی ادارو ں اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور درپیش چیلنجز کے متعلق بھرپور بریفنگ بھی دی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن ادا کرسکیں۔

مزید : علاقائی