موبائل پولیس خدمت شیڈول

موبائل پولیس خدمت شیڈول

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں،مزیداقدامات عمل میں لاتے ہوئے موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ مخصوص اوقات میں شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزسوموارایچ بلاک مارکیٹ ڈیفنس، منگل ڈیفنس سی،بدھ باٹا پور،جمعرات الحمد کالونی مناواں،جمعہ گلدشت کالونی اور بروز ہفتہ علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو فرائض سرانجام دے گا۔

رائے بابر سعید نے کہا کہ خدمت مراکز لبرٹی مارکیٹ اور اقبال ٹاؤن08بجے صبح تا08بجے رات تک شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -