سی ٹی اوکا دورہ
لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی اوکیپٹن (ر)سید حماد عابدنے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ سی ٹی او نے فیروز پور روڈ، کینال روڈ،مال روڈ پر ٹریفک انتظامات کا جائز ہ لیا۔انہوں نے کلمہ چوک ڈائیورشن پر وارڈنز کو ٹریفک انتظامات اور کرونا وائرس بارئے بریف کیا۔ایس پی ٹریفک صدر ڈویڑن نے ٹریفک انتظامات بارے بریفنگ دی۔
سی ٹی او لاہورنے تمام سرکل افسران کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔اس موقع پر سی ٹی او کا پی ایس ایل ٹریفک انتظامات بارئے کہنا تھا کہ مین بلیوارڈ گلبرگ،کلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ، لبرٹی چوک،کینال روڈ،ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے جبکہ پل نہر فیروز پور روڈ سے جانب کلمہ چوک والی سائیڈ کو معمول کی ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گااور شہریوں کی سہولت کیلئے فیروز پور روڈ کلمہ چوک سے جانب پل نہر، روڈ پر ٹووے ٹریفک چلائی جائے گی۔ سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ کم عمر، بغیر ہیلمٹ اور کرتب دیکھانے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی ہرگزنہ چلانے دیں۔کرونا وائرس کے پیش نظر تمام وارڈنز احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔ ہاتھ ملانے،ناک اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کیا جائے۔