ڈولفن اور پیرو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن اور پیرو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ اورپولیس رسپانس یونٹ کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران گشت ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام283کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے21 ملزمان کو گرفتار کر کے 02 موٹر سائیکلیں،05 موبائل فونزونقدی برآمد کی،ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10پسٹلز،04 رائفلز،04 میگزین اور189گولیاں برآمد کی گئیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران15 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے24افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ12گاڑیوں،15475 موٹر سائیکلوں اور13952 افراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ02 گاڑیوں،16موٹر سائیکلوں اور80اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی01گاڑی اور 02 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں 07،ہوائی فائرنگ میں 02، آتش بازی میں 02اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر11 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ13اشتہاری و عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی