جماعت اسلامی کی ملک بھر میں رجوع الی اللہ مہم شروع، تما م بڑی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کی ملک بھر میں رجوع الی اللہ مہم شروع، تما م بڑی سرگرمیاں ملتوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہالا(آن لائن) امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے آج سے جماعت اسلامی کی جانب سے پورے ملک میں رجو الی اللہ مہم شروع اور تمام بڑی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں خوف کا عالم ہے۔ اللہ سے بغاوت پر مبنی نظام اور نعمتوں کی ناشکری کی وجہ سے پوری دنیا خوف اور بھوک و افلاس کا شکار ہے۔ جن کا کام قوم کی حفاظت کرنا تھا وہ خود غیر محفوظ ہیں۔ اس لیے کورونا وائرس جیسی وبا امتحان و آزمائش سے نکلنے کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ اپنے انفرادی و اجتماعی زندگی میں گناہوں سے توبہ اور ذکر و اذکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جامعہ منصورہ ہالا میں منعقدہ سالانہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندو سے بات چیت کے دوران کیا۔ مرکزی نائب امراء اسداللہ بھٹو ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی صوبائی امیر محمد حسین محنتی، شیخ الحدیث مولانا آغامحمد، مدیرجامعہ مولانا احسن بھٹو۔ حافظ لطف اللہ بھٹو امیر ضلع فقیرمحمد لاکھواور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران علمائے کرام بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران امریکہ روس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی ذات سے توبہ استغفار رجوع الی اللہ کا آغاز کریں۔ جب قوم کے بڑے اچھے ہوں گے تو قوم بھی نیکو کار بن جاِئے گی۔ جب بڑے اصل راستہ چھوڑ دیں گے تو قوم بھی بھٹک جاتی ہے۔ حکمران اللہ اور اس کے رسول صہ کی طرف دیکھنے کی بجائے مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہروہ کام شروع کیا ہوا ہے جس سے اللہ ناراض اور مغرب و امریکہ خوش ہو۔ زینب الرٹ بل اس کا تازہ مثال ہے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -