کرونا سے بچاؤکیلئے قیدیوں کی سزا میں 60دن کی معافی، نوٹیفکیشن جاری

کرونا سے بچاؤکیلئے قیدیوں کی سزا میں 60دن کی معافی، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے پنجاب کی جیلوں میں حفاظتی اقدام کے طور پر قیدیوں کو کرونا وائرس جیسی موذی بیماری سے بچانے کے لیے انکی سزا میں 60دن کی معافی کا اعلان کیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے جیلوں میں مقید قیدیوں کی زیادہ تعداد کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔سزا میں کمی پاکستان پرزن رولز 1978کے رول 216 کے تحت فوری نافذ العمل ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -