کوئٹہ اور سوات میں 3.5اور4.4کی شدت کے زلزلے

  کوئٹہ اور سوات میں 3.5اور4.4کی شدت کے زلزلے

  



کوئٹہ،سوات (آئی این پی) کوئٹہ اور سوات کے گردونواح میں الگ الگ اوقات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کی شدت 3.5 اورسوات میں شدت 4.4 ریکارڈکی گئی۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اتوار کو کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے جھٹکوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 123کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب بتایا گیا ہے۔ سوات کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈکی گئی، زلزلے کی گہرائی 250کلومیٹر جبکہ مرکزکوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے جھٹکے

مزید : صفحہ آخر