اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ...

  



اسلام آباد (این این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم نارووال اوراوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش نارووال میں 05 اور اوکاڑہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام مین منفی03، قلات، پاراچنار اور مالم جبہ اور میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر