راناثنااللہ کا جنوبی پنجاب کو 2 صوبے بنانے کی صورت میں حکومت کی حمایت کا اعلان

  راناثنااللہ کا جنوبی پنجاب کو 2 صوبے بنانے کی صورت میں حکومت کی حمایت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ خاں نے جنوبی پنجاب کو2صوبے بنانے کی صورت میں حکومتی حمایت کا اعلان کردیا۔ حکومت مسلم لیگ ن سے خوفزدہ ہے۔مسلم لیگ ن حکومت سے نہیں،اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ ہے، قائدحزب اختلاف شہبازشریف کی واپسی پر اے پی سی طلب کی جائے گی جس میں اتفاق رائے سے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے پرغور کیاجائیگا تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت مخالف تحریک تاخیرہوسکتی ہے، حکومت ڈیڑھ سال سیزیادہ عرصہ برقرارنہیں رہ سکتی،اس سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنیوالے چھ مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی میں سے پانچ نے معذرت کرلی ہے جنہیں معاف کردیاجائیگالیکن نشاط ڈاہاکوقیادت کیخلاف غلط گفتگو کرنے کی وجہ سیمعافی نہیں ملیگی، صدارتی انتخاب میں نواز شریف نے اعتزازاحسن کی خواہش کو پذیرائی نہیں دی تھی جس پر وہ نواز کے مخالف ہوگئے۔نجی خبر رساں ادارے ”صباح نیوز“سیگفتگوکرتے ہوئیسابق وزیر قانون راناثنااللہ خاں نیپیپلزپارٹی کیسینئررہنمااعتزازاحسن کی طرف سے میاں نواز شریف کو موجودہ حکومت کاضامن قرار دینیکیبیان پراْن کاذہن مفلوج زدہ قراردے دیااور کہاکہ صدارتی انتخاب میں وہ اپنے مقابلہ میں مسلم لیگ ن کا امیدوار نہیں چاہتے تھے،میاں نواز شریف نے ان کی خواہش کو پذیرائی نہیں دی جس پر وہ نوازشریف کے مخالف ہیں،اْنہوں نے ماضی میں چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے خلاف بھی سازش کی تھی،اسی وجہ سیوکلابھی اْنہیں پسندنہیں کرتے۔انہوں نیکہاکہ ملک کیموجودہ حالات نیقابوہونے کی صورت میں مڈٹرم الیکشن نا گزیرہیں، مسلم لیگ ن کاموقف بھی یہی ہے،مریم نوازکوجب پارٹی قیادت مناسب سمجھے گی توعوامی رابطہ کے لئے وہ باہرنکلیں گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں پارٹی کی تنظیم سازی کاعمل جاری ہے،پہلے خالی عہدوں اوربعدمیں غیرمتحرک عہدوں کی تبدیلی کی جائے گی۔
رانا ثناء

ٓ

مزید :

صفحہ آخر -