صدر ڈاکٹر عارف علوی اعلیٰ حکام کے ہمراہ آج2 روزہ دورے پرچین جائینگے

صدر ڈاکٹر عارف علوی اعلیٰ حکام کے ہمراہ آج2 روزہ دورے پرچین جائینگے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج بروز پیر دو روزہ دورہ پر چین جائیں گے، جہاں وہ چینی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام کیساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کیمطابق چینی صدر شی چن ینگ کی دعوت پر صدر مملکت چین کا دورہ کر رہے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی اوراعلیٰ حکام صدر مملکت کے ہمراہ ہونگے،صدرڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے،صدر مملکت دورہ چین میں دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔صدر مملکت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے بھر پور تعاون اور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا صدر مملکت کے دورہ سے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات اور اعتماد کا رشتہ مزید مستحکم ہوگا،دورے میں باہمی،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور مفاد پر مبنی مثالی تعلقات ہیں۔

صدر دورہ

مزید :

صفحہ آخر -