ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11کروڑ 23لاکھ 90ہزار 938ہو گئی

  ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11کروڑ 23لاکھ 90ہزار 938ہو گئی

  

اسلام آباد (آئی این پی)ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ23 لاکھ 90 ہزار938 ہوگئی، 2018 کے عام انتخابات کے بعد مرد ووٹرز کی تعداد میں 33لاکھ32 ہزار، خواتین ووٹرز کی تعداد میں 31 لاکھ جبکہ خواجہ سراؤں ووٹرز کی تعداد میں 576 کا اضافہ ہوا،دستاویزات کے مطابق عام انتخابات 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد10 کروڑ59 لاکھ 55ہزار409 تھی، دسمبر 2019 تک رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد میں 64لاکھ 35 ہزار 529 کا اضافہ ہوا،دستاویزات کے مطابق پنجاب کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد6 کروڑ43لاکھ 52 ہزار953 ہو گئی ہے جس میں 3 کروڑ55لاکھ 42 ہزار529 مرد ووٹرز،2 کروڑ 88لاکھ 8 ہزار573 اور1851 خواجہ سرا شامل ہیں، سندھ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 کروڑ36لاکھ48 ہزار ہو گئی ہے،ووٹرز میں ایک کروڑ31لاکھ 4 ہزار422 مرد،ایک کروڑ5لاکھ 43 ہزار158 اور421 خواجہ سرا شامل ہیں،خیبر پختونخوا کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدادایک کروڑ89لاکھ 50 ہزار900 ہو گئی ہے جس میں ایک کروڑ8لاکھ 17 ہزار833 مرد جبکہ 81لاکھ 32 ہزار940 خواتین اور127 خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں، بلوچستان کے مجموعی ووٹرز کی تعداد46لاکھ35ہزار546،اسلام آباد کے مجموعی ووٹرز کی تعداد8لاکھ3ہزار538ہو گئی ہے۔

رجسٹرڈووٹر

مزید :

صفحہ آخر -