شہباز تتلا قتل کیس، زیر حراست ملزم اسد بھٹی کی بھی گرفتارقرار

        شہباز تتلا قتل کیس، زیر حراست ملزم اسد بھٹی کی بھی گرفتارقرار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا کے اغوا ء اور قتل کیس میں زیر حراست ملزم اسد بھٹی کی گرفتاری ڈال دی۔پولیس ذرائع کے مطابق اسد بھٹی اور ایس ایس پی مفخر عدیل پر شہباز تتلا کے قتل کا مقدمہ ہے،اسد بھٹی اور ایس ایس پی مفخر عدیل نے شہباز تتلا کو مل کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو آج پیر کے روز ماڈل ٹان کچہری میں پیش کیا جائے گا۔شہباز تتلا سات فروری کو اغوا ہوئے جس کا مقدمہ تھانہ نصیرآباد میں درج ہے۔ایس ایس پی مفخر عدیل پانچ روز ریما نڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔

مزید : صفحہ آخر