لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے عملی امتحانات بھی ملتوی کر دیئے

لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے عملی امتحانات بھی ملتوی کر دیئے

  

لاہور(آئی این پی) نہم جماعت کے امتحان کے بعد لاہور بورڈ نے میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات بھی ملتوی کرنے کا اعلان کرد یا‘لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے عملی امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہونا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر نہم جماعت کے امتحان کے بعد میٹرک کے عملی امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق عملی امتحانات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں برس میٹرک کے امتحان میں اڑھائی لاکھ اور نہم جماعت میں تین لاکھ کے قریب طلبا نے شرکت کی۔

امتحانات ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -