کرونا سے نمٹنے کیلئے انتظامی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، پنجاب حکومت

کرونا سے نمٹنے کیلئے انتظامی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر فی الفور عملدرآمد شروع کیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی انتظامی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی خودنگرانی کر رہے ہیں اور تمام متعلقہ انتظامی افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں،حکومت کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل الرٹ ہے اور بدلتی صورتحال کے مطابق حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔
پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -