ہزاروں اقامہ ہولڈر پاکستانی سعودی عرب جانے سے رہ گئے، عمرہ زائرین بھی پریشان

      ہزاروں اقامہ ہولڈر پاکستانی سعودی عرب جانے سے رہ گئے، عمرہ زائرین بھی ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہزاروں اقامہ ہولڈر پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہونے سے رہ گئے، سینکڑوں عمرہ زائرین بھی واپسی کی اچانک فلائٹیں نہ ملنے کی وجہ سے حرمین شریفین میں پھنس گئے۔ سعودی وزارت الحج نے عمرہ کمپنیوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا جن کے عمرہ زائرین واپس نہیں جا سکے۔ سعودی حکومت نے15مارچ،20رجب کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔حکومت پاکستان نے بھی خصوصی فلائٹیں چلانے کا اعلان کیا تھا جو چند فلائٹوں تک محدود ہو کررہ گیا، 15سے20ہزار افراد نہیں جا سکے۔

عمرہ زائرین

مزید :

صفحہ آخر -