ٹکٹنگ سیکنڈل،حج آرگنائزر کو ڈوبے ہوئے پیسے ملنا شروع ہوگئے

  ٹکٹنگ سیکنڈل،حج آرگنائزر کو ڈوبے ہوئے پیسے ملنا شروع ہوگئے

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج 2019کا ٹکٹنگ سیکنڈل کا ڈراپ سین، سابق چیئر مین ہوپ پنجاب رانا شاہد نذیر کی کوششوں سے حج آرگنائزر کے ڈوبے ہوئے پیسے ملنا شروع ہوگئے۔فراڈ کرنے والی کمپنی فروحت کر کے ادائیگی کا انتظام کیا گیا ہے۔گزشتہ حج میں معراج النبی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احسان اللہ شامی نے حج آرگنائزر سے ٹکٹوں کے ایڈوانس پیسے لے کر عین وقت پر ٹکٹ نہ ملنے کا دھماکہ کیا تھا۔ڈیڑھ درجن کمپنیوں کو ایک لاکھ 22ہزار میں ٹکٹ بک کر کے کروڑوں روپے وصول کر لیے تھے حج آرگنائزر نے ایک لاکھ 40سے 45ہزار تک دوبارہ ٹکٹ بنائے تھے۔رانا شاہد نذیر،چوہدری فاروق کی کوششوں سے پنچایت نے کمپنی فروخت کر کے ادائیگی کا انتظام کیا ہے گزشتہ روز 13لاکھ کے حساب سے پہلی ادائیگی کی گئی۔اگلی قسط یکم اپریل،تیسر ی قسط یکم جون کو ملے گی۔

ادائیگی

مزید : صفحہ آخر