وزارت مذہبی امور کی ایئر لائنز سے حج کرائے کم کرنے کی درخواست

وزارت مذہبی امور کی ایئر لائنز سے حج کرائے کم کرنے کی درخواست

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزارت مذہبی امور نے ایئر لائنز سے حج کرائے کم کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست کی ہے۔حج کرایوں میں کمی اور فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لئے وزارت مذہبی امور اور ایئر لائنز کے درمیان روانہ ہفتے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ ایئر لائنز نے حج کرایہ ایک لاکھ40ہزار دے رکھا ہے۔ہوپ کا مطالبہ ہے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا حج کرایہ یکساں رکھا جائے اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسی تناسب سے حج کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے بھی حج کرایوں میں کمی کے لئے ایئر لائنز کے رابطہ کر لیا ہے۔

کرایہ

مزید :

صفحہ آخر -