صحت کے شعبہ میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: ڈاکٹر یاسیمین راشد

صحت کے شعبہ میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: ڈاکٹر یاسیمین راشد

  



اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈزکے حامل مریضوں کی سہولت کی خاطر مزید نجی ہسپتالوں کی تعدادبڑھائی جارہی ہے، صحت کے شعبہ میں بہتری تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر صحت اٹک میں اچانک اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچیں، وزیرصحت نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی سائٹ کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اٹک میں دوسوبستروں پرمشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔ صحت کے شعبہ میں بہتری تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت میں ریکارڈ بھرتیاں کی گئی ہیں، اب تک پنجاب میں پچاس لاکھ کارڈزتقسیم کئے جاچکے ہیں،صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اب گریڈ ایک سے لے کرگریڈ بائیس تک تمام سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈزکی سہولت فراہم کی جارہی ہے، صحت انصاف کارڈز کے ذریعے مریضوں کیلئے نجی ہسپتالوں میں مزیدتیس ہزاربستروں کااضافہ کیاگیاہے، صحت انصاف کارڈزکے حامل مریضوں کی سہولت کی خاطرمزیدنجی ہسپتالوں کی تعدادبڑھائی جارہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر