سول ہسپتال آئندہ ہفتے کرونا وائرس کی تشخیص شروع کریگا، محکمہ صحت سندھ

سول ہسپتال آئندہ ہفتے کرونا وائرس کی تشخیص شروع کریگا، محکمہ صحت سندھ

  



کراچی(این این آئی)سندھ کے صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ سول ہسپتال کراچی اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کی تشخیص شروع کر دے گا۔سندھ کے صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ سول ہسپتال کراچی کے پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ کے ماہرین نے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد سے کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی تربیت حاصل کر لی ہے جس کے بعد سول ہسپتال کراچی اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے کے قابل ہو جائے گا، اس سلسلے میں سول ہسپتال کراچی کو اگلے دو سے تین روز میں ٹیسٹنگ کٹس مہیا کر دی جائیں گی۔صوبائی محکمہ صحت سندھ کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس سول ہسپتال کراچی کو بذریعہ کورئیر روانہ کردی ہیں اور جیسے ہی ہسپتال کو یہ کٹس موصول ہوں گی سول ہسپتال کراچی میں کرونا وائرس کی تشخیص شروع کر دی جائے گی۔ا حکام نے بتایاکہ انہیں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک علیحدہ لیبارٹری قائم کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے جس پر دو سے لے کر تین کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

کرونا کی تشخیص

مزید : صفحہ آخر