کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات، پارلیمنٹ ہاؤس میں سپرے کردیا گیا

کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات، پارلیمنٹ ہاؤس میں سپرے کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات، پارلیمنٹ ہاؤس میں سپرے کردیا گیا۔ اتوار کو اپوزیشن چیمبرز، پارلیمانی گیلریز سمیت تمام دفاتر میں سپرے شروع کردیا گیا،سپرے کا بنیادی مقصد پارلیمنٹ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے،سپرے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات کی روشنی میں کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔پارلیمنٹ میں وزیراعظم چیمبر، سپیکر لاؤنج، پریس لاؤنج، سینیٹ و قومی اسمبلی کی پریس گیلریز میں بھی سپرے کیا گیا۔سپیکر چیمبر، چیئرمین سینیٹ آفس، ڈپٹی چیئرمین اور ڈپٹی سپیکر چیمبرز سمیت تمام کمیٹی رومز میں بھی سپرے کیا گیا۔
پارلیمنٹ سپرے

مزید :

صفحہ آخر -