فلو و بخار میں مبتلا افراد نے از خود لیبارٹریوں کا رخ کر لیا

فلو و بخار میں مبتلا افراد نے از خود لیبارٹریوں کا رخ کر لیا

  

کراچی(آن لائن)کراچی میں وائرس سے لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد عام بخار، نزلے زکام میں مبتلا افراد نے احتیاطی تدابیر اور ازخود کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے لیبارٹریوں میں جاکراپنے چیک اپ کرانے شروع کردئیے ہیں جہاں ان پرائیویٹ لیبارٹریوں میں آنیوالے افراد کوگائیڈ کرنیوالاکوئی نہیں جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹیسٹ کرانے والوں میں بیشترنوجوان اور50سال سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں جو پرائیویٹ لیبارٹریز میں لمبی لمبی لائنیں لگاکرکھڑے ہوتے ہیں اورلیب کا عملہ ان افراد سے تعاون کرنے کے بجائے بیشتر کو چیک اپ کیے بغیر واپس جانے کی ہدایت کررہا ہے۔اکثر لیبارٹریوں کی انتظامیہ نے تجارتی بنیادوں پرکرونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کردئیے ہیں اور7سے10ہزار روپے مہنگی قیمت پر ٹیسٹ کر رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے نجی لیبارٹریزکوکرونا وائرس کے حوالے سے کوئی گائیڈ لائن فراہم کی گئی اور نہ ہی ٹیسٹ کی قیمت کا تعین کیاگیا۔ ماہرین صحت کے مطابق پی سی آرتیکنیک میں کرونا وائرس کی تصدیق کی جاتی ہے۔

ازخود ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -