سرگودھا کمسن، بچی کی زبردستی شادی پر والد، دولہا، نکاح خواں اور 2گواہ گرفتار

  سرگودھا کمسن، بچی کی زبردستی شادی پر والد، دولہا، نکاح خواں اور 2گواہ ...

  



سرگودھا(این این آئی)سرگودھا پولیس نے کمسن بچی کی زبردستی شادی کرنے پر دولہا،لڑکی کے والد،نکاح خواں اوردو گواہوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ میاں حیات کالونی میں ارشد جاوید نے اپنی 13سالہ بیٹی علشبہ کا رشتہ شیرازی ٹاون کے 25 سالہ نوجوان محمد اسحاق سے طے کر کے لڑکی کی رضا مندی کے خلاف شادی تقریب منعقد کی جس پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکرلڑکی کے والد ارشد جاوید، نکاح خواں حافظ ظفر اقبال، دلہا محمد اسحاق اور دونوں گواہوں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

زبردستی شادی

مزید : صفحہ آخر