محدود وسائل کے باوجود کرونا کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں،فواد چوہدری

      محدود وسائل کے باوجود کرونا کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں،فواد چوہدری

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو کروڑ ماسک پاکستان بناتا ہی نہیں تو اسمگل کیسے ہو گئے؟، الزام لگانے کیلئے عقل بھی چاہئے،ن لیگ والوں کی عقل گھاس کھانے گئی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے، اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس وباء کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ الزام لگانے کیلئے عقل بھی چاہئے، پاکستان میں دو کروڑ ماسک کہاں سے بننے ہیں، ماسک چین سے امپورٹ ہوتے تھے وہ بھی چند لاکھ۔ دو کروڑ ماسک پاکستان بناتا ہی نہیں تو اسمگل کیسے ہو گئے؟ نون لیگ والوں کی عقل گھاس کھانے گئی ہے۔

،فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -