وائرس کی روک تھام کیلئے کے پی کے میں ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،اجمل وزیر

  وائرس کی روک تھام کیلئے کے پی کے میں ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،اجمل وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرنے کہاہے کہ صوبے میں کروناکی روک تھام کیلئے ایمرجنسی نافذ ہے،وائرس کے تدارک کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،صوبے میں 20ہسپتال متبادل کے طور پر تیار ہیں،گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاوَ روکنے کیلئے احتیاط کی اشد ضرور ت ہے،وباکا پھیلاوَ روکنے کے لئے صحت کے تمام شعبے توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں،صوبائی کابینہ کے فیصلے سے ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔
اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -