ملکی سیاحت کی اہمیت کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت، عثمان ڈار

  ملکی سیاحت کی اہمیت کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت، عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہیاگر ہمیں پاکستانی سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تو ہر شخص کوشخصیت اور مرتبے سے بالاتر ہوکر اپناحصہ ڈالناہوگا، پاکستان کے لوگوں کوبیرون ممالک کی بجائے اپنے ملک کی سیاحت کوپروموٹ کرناچاہیے تاکہ دنیا میں پاکستان کانام روشن ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مالم جبہ میں اسکی سپورٹس گالہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ مالم جبہ کے نوجوانوں کوسپورٹس کی تربیت دی جا رہی ہے امید ہے یہ نوجوان ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے،حکومت ایسے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پورا موقع دے گی، اسکی گالا میں مقامی نوجوانوں کو سکیئنگ کی مفت تربیت بھی دی جا رہی ہے۔
عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -