عمران صاحب آپ کے جاگنے کا شکریہ شاید آپ نے ٹی وی دیکھ لیا،مریم اورنگزیب

  عمران صاحب آپ کے جاگنے کا شکریہ شاید آپ نے ٹی وی دیکھ لیا،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کے جاگنے کا شکریہ، شاید آپ نے ٹی وی دیکھ لیا ہے،آپ نے صحیح کہا آپ نے ماسک کی سمگلنگ اپنی نگرانی میں کرائی،2 کروڑ ماسک سمگل کرواکے آپ نے قوم کی صحت و سلامتی کے لیے جو "مناسب انتظام" کیا ہے، ہمیں وہ معلوم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 کروڑ ماسک سمگل کروانے کی آپ کی "کاوش" کو ایف آئی اے بھی "سراہ" رہی ہے،آپ کی جاری کردہ ہدایت تو 2 کروڑ ماسک بیرون ملک سمگل کرنے کی تھی جس پر عمل ہوا،ٹویٹ کرتے ہوئے بھی آپ کو شرم آنی چاہیے،آٹا، بجلی، گیس، چینی چوری اور سمگل کرائی، اور اب حفاظتی ماسک سمگل کرائے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 کروڑ ماسک سمگل کرانے کے بعد اب "ہیجان" کی کوئی ضرورت نہیں،جواب دیں کہ 2 کروڑ ماسک کیوں سمگل کرائے جن سے لوگوں کی زندگی جْڑی تھی،ٹویٹ کر کے لیکچر نہ دیں 2 ملین ماسک، آٹا اور چینی سمگل کرنے کا جواب دیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -