بچوں پر تشدد کی روک تھام وزارت انسانی حقوق کی آگاہی مہم 18مارچ سے شروع ہوگی

      بچوں پر تشدد کی روک تھام وزارت انسانی حقوق کی آگاہی مہم 18مارچ سے شروع ...

  



اسلام آباد (این این آئی)وزارت انسانی حقوق بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے ڈائیو بس سروس کے ساتھ ملکر آگاہی مہم شروع کررہی ہے۔وازرت انسانی حقوق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آگاہی مہم کا آغاز 18مارچ سے ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری آگاہی مہم کا افتتاح کریں گی،اس مہم میں ڈائیو وبسوں پر آگاہی پیغامات تحریر کئے جائیں گے۔

وزارت انسانی مہم

مزید : صفحہ آخر