ناصر حسین اور سعید غنی کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات
کراچی(آئی این پی)صوبائی وزرا ء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبائی وزرا نے مفتی منیب الرحمن کو کورونا وائرس سے متعلق کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جس پر مفتی منیب الرحمن نے وزرا کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس سیاسی نہیں ایک انسانی مسئلہ ہے،کورونا وائرس کو کنڑول کرنے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
ملاقات