وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے سپرنٹنڈنٹ عبدالوہاب انتقال کر گئے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کااظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے سپرنٹنڈنٹ عبدالوہاب انتقال کر گئے،وزیراعلیٰ عثمان ...

  



لاہور)خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے پبلک ریلیشن سیکشن میں تعینات سپرنٹنڈنٹ عبدالوہاب قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔عبدالوہاب مرحوم کی نماز جنازہ وحدت کالونی کے پارک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب،وزیراعلیٰ آفس کے افسران وسرکاری ملازمین اوردیگر افراد نے شرکت کی اورمرحوم کو وحدت کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔مرحوم عبدالوہاب کے قل کیلئے قرآن خوانی کل مورخہ 16مارچ ان کی رہائش گاہ 54-H وحدت کالونی میں صبح7بجے ہوگی اور8بجے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے گی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہار تعزیت

مزید : صفحہ آخر