جاپانی وزیر اعظم طے شدہ شیڈول کے مطابق اولمپکس کے انعقاد کیلئے پْرامید

جاپانی وزیر اعظم طے شدہ شیڈول کے مطابق اولمپکس کے انعقاد کیلئے پْرامید

  

ٹوکیو(شِنہوا)جاپانی وزیراعظم شِنزو آبے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ ٹوکیو شیڈول کے مطابق اولمپکس اور پیرا لمپکس کی میزبانی کرے گا۔آبے نے کہا کہ ہم جلد سے جلد وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پالیں گے اور بغیر کسی رکاوٹ کے طے شدہ شیڈول کے مطابق اولمپکس کا انعقاد کریں گے۔جنوری میں کرونا وائرس کے پھیلاؤکے بعد سے اولمپک کھیلوں کی تیاریاں مشکلات کا شکار رہی ہیں۔یونان میں جمعہ کے روز اولمپک مشعل کی ریلی یونان کی اولمپک کمیٹی نے پرجوش شائقین کے درمیان وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر معطل کردی تھی۔ٹوکیو میں منتظمین نے جاپان میں مشعل کی ریلی شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔یہ مشعل 20 مارچ کو جاپان پہنچے گی اور 26 مارچ کو فوکو شیما میں مشعل کی ریلی کا آغاز ہوگا۔آبے نے کہا ہے کہ میں اولمپک مشعل کی ریلی کے آغاز کو دیکھنے فوکوشیما جانا پسند کروں گا۔

جاپانی وزیراعظم

مزید :

صفحہ آخر -