سینٹر سراج الحق کا 29 مارچ کا دورہ بہاولپور منسوخ

سینٹر سراج الحق کا 29 مارچ کا دورہ بہاولپور منسوخ

  



بہاولپور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینٹر سراج الحق کا 29 مارچ کا دورہ بہاولپور منسوخ کر دیا گیا۔سراج الحق نے 29 مارچ کو بہاول پور میں ہونیوالے مہنگائی مارچ میں شرکت کرنی تھی، حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر لگائی جانیوالی ایمرجنسی کی وجہ سے اس مہنگائی مارچ کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جماعت اسلامی بہاول پور ترجمان کے مطابق مہنگائی مارچ کی منسوخی کے بعد طے کیا گیا ہے کہ ملک میں اس نا گہانی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور انفرادی سطح پر رجوع الی اللہ مہم چلائی جائے گی۔

دورہ ملتوی

مزید : صفحہ آخر