2019ِکمرشل بینکوں کے منافع میں 20فیصد اضافہ

2019ِکمرشل بینکوں کے منافع میں 20فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی)اقتصادی سست روی کے باوجود 2019ء کے دوران لسٹڈ کمرشل بینکوں کے منافع میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ دوران سال بینکوں کے منافع جات میں 30 ارب روپے اضافہ ہوا۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے تجزیہ کار سید فواد بشیر نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2019ء کے لئے لسٹڈ کمرشل بینکوں کا منافع 177 ارب روپے تک بڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق بینکوں کے منافع جات میں اضافہ کا بنیادی سبب بینکس کی خالص انٹر لسٹ آمدنی میں ہونے والا 27 فیصد اضافہ ہے جس سے سال 2019ء کے لئے بینکوں کے منافع جات 620 ارب روپے تک بڑھ گئے جبکہ 2018ء میں اس مد میں 486 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں استحکام سے بینکوں کی انٹر لسٹ آمدنی بڑھی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے دوران سب سے زیادہ 23.8 ارب روپے منافع مسلم کمرشل بینک نے کمایا ہے جبکہ یونائیٹڈ بینک دوران سال 19 ارب روپے کی آمدنی سے دوسرے نمبر پر رہا اور نیشنطل بینک آف پاکستان 16.6 ارب روپے کی آمدن کے ساتھ ملک کا تیسرا بڑا بینک رہا ہے۔سید فواد بشیر نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ 17 لسٹڈ کمرشل بینکوں میں سلک‘ ایس ایم بی ایل اور بی او کے اعدادوشمارتجزیہ میں شامل نہیں ہیں کیونکہ ان کی جانب سے اپنی مالیاتی کارکردگی کے نتائج کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

مزید :

کامرس -