مویشی پال حضرات جانوروں کو خوراک میں معدنی نمکیات کے استعمال کی ہدایت

مویشی پال حضرات جانوروں کو خوراک میں معدنی نمکیات کے استعمال کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل ۱ٓباد ڈاکٹر محمود اختر نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کی خوراک میں معدنی نمکیات کا استعمال لازمی کریں جبکہ یہ معدنیات سستے ریٹ پر محکمہ کے قائم کئے گئے سہولت سنٹر زپر دستیاب ہیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ معدنی نمکیات کے استعمال سے جانوروں میں مختلف طرح کی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملتی اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاکہ جہاں آبادی کے تناسب سے گوشت کی مطلوبہ ڈیمانڈ کو پورا کرنے میں مدد مل سکے وہیں دودھ کی بھر پور پیداوار حاصل کر کے دودھ کی ضرورت پوری کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -