سینتھیٹک فائبر کی درآمدات میں 8.14 فیصد کمی

      سینتھیٹک فائبر کی درآمدات میں 8.14 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) جنوری 2020ء کے دوران سینتھیٹک فائبر کی درآمدات میں 8.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 5.6 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2019ء میں 6.05 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح دسمبر 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران سینتھیٹک فائبر کی قومی درآمدات میں 45 کروڑ روپے یعنی 8 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -