کاشتکار وں کو بابچی کی کاشت رواں ماہ مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت

کاشتکار وں کو بابچی کی کاشت رواں ماہ مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(اے پی پی)کاشتکار وں کو بابچی کی کاشت رواں ماہ مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار ادویاتی پودوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت سے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر یں۔ ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ ادویاتی پودوں کی کاشت پر لاگت کم جبکہ آمدن زیادہ حاصل ہوتی ہے؎

اسی طرح ادویاتی پودوں میں بابچی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے بیجوں کا پاؤڈر کوڑھ کی بیماری کیلئے بہت مفید ہے جبکہ اس کے بیج سانپ کے کاٹنے، بچھو کے کاٹنے اور جلدی بیماریوں میں کثرت سے استعمال کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہ خون کی صفائی میں مفید، پیٹ کے کیڑو ں کو مارتی اور بیرونی طورپر برص (چہرے کے سفید داغ) پر اس کا سفوف مکھن میں ملا کرلیپ کرنے سے بھی خاطر خواہ افاقہ ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار بابچی کی کاشت کیلئے تین سے چار کلوگرام بیج فی ایکڑاستعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ ذرخیز زمین جہاں آبپاشی کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود ہو اس کی کاشت کے لیے موزوں ہے تاہم ہلکی ریتلی اور کلراٹھی زمینیں اس کی کاشت کے لیے بالکل موزوں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے پانچ سے چھ مرتبہ ہل چلا کر اور سہاگہ پھیر کر مٹی باریک کرلیں اور زمین کو تیار کرتے وقت اس میں فی ایکڑ آٹھ یا دس ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک جیسی مقدار میں سارے کھیت میں بکھیر دیں اور پھر ہل چلا کر اچھی طرح زمین میں ملادیں۔

مزید :

کامرس -