رواں مالی سال، درآمدا ت پر عائد ٹیکس سیلز کی وصولی میں 22فیصد اضافہ

  رواں مالی سال، درآمدا ت پر عائد ٹیکس سیلز کی وصولی میں 22فیصد اضافہ

  

اسلام آباد(یواین پی)رواں مالی سال کے دوران درآمدات پرعائد سیلز ٹیکس کی وصولی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لارج ٹیکس پیپر یونٹ (ایل ٹی یو) کراچی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2019ء تا فروری 2020ء کے 8 ماہ کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات کا حجم 542 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے کے پہلے 8 مہینوں کے دوران اس مد میں 445 ارب روپے ٹیکس وصولیواں ہوئی تھیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات میں 97 ارب روپے یعنی 22 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان درآمدی بل میں 15 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ تجارتی خسارہ 27 فیصد کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی کے باوجودسیلز ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے جو درآمدات پر سیلز ٹیکس کی سہولت وپس لینے کے باعث ممکن ہوا ہے جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کی بچت، درآمدات کی حوصلہ شکنی بلکہ مقامی صنعت کی ترقی اور فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -