پنجاب، 15 اضلاع میں تلسی کی پیداوار میں اضافہ کا پروگرام شروع

پنجاب، 15 اضلاع میں تلسی کی پیداوار میں اضافہ کا پروگرام شروع

  

اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب کے 15 اضلاع میں تلسی کی پیداوار میں اضافہ کا پروگرام شروع ہو گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ کے پندرہ مختلف اضلاع میں تلسی کے بیج کی پیداوار میں اضافے کے پانچ سالہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 5 ارب 11 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے اس پروگرام کا مقصد تلسی کے بیج کی فصل کی کاشت کا فروغ ہے۔ پنجاب کے محکمہ زراعت کے حکام نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت تلسی کی کاشت کیلئے اراضی کا رقبہ 45 ہزار ایکڑ سے بڑھا کر ایک لاکھ ایکڑ کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلسی کی کاشتکاری کے فروغ کا منصوبہ سیالکوٹ، ملتان، بہاول نگر، اوکاڑہ، راجن پور، رحیم یارخان، بہاولپور، لودھراں، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، مظفر گڑھ اور خانیوال کے اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے اور اس سے قوی امید ہے کہ پنجاب میں تلسی کی پیداوار میں بہت تیزی سے اضافہ ہوگا اور اس سے کاشتکار روں کو بھی بہت فائدہ حاصل ہوگا یہ اقدام بہت اچھا ہے اور اس کے مستقبل میں بہت فوائد حاصل ہوں گے جن اضلاع میں یہ شروع کیا جائے گا وہاں پر اس کی پیداوار بڑھے گی۔

مزید :

کامرس -