بکسلے پینٹس لمیٹڈ کو 457 ملین روپے کی خالص آمدنی

        بکسلے پینٹس لمیٹڈ کو 457 ملین روپے کی خالص آمدنی

  



اسلام آباد(یواین پی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بکسلے پینٹس لمیٹڈ(بی یو ایس ایل) کو 457 ملین روپے کی خالص آمدنی ہوئی ہے۔بی یو ایس ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کیلئے کمپنی کو 457 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران کمپنی کو 3931ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بکسلے پینٹس لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 112 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہے جس کے باعث کمپنی نے اپنے خسارہ پر قابو پانے کے علاوہ بعد از ٹیکس آمدن بھی حاصل کی ہے جس سے کمپنی کو 2.73 روپے فی حصص خسارہ کی بجائے 0.32 روپے فی حصص آمدنی بھی ہوئی ہے۔

مزید : کامرس