کوہ نور انرجی لمیٹڈ کے منافع میں 22.04 فیصد اضافہ

  کوہ نور انرجی لمیٹڈ کے منافع میں 22.04 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) 31 دسمبر 2019ء کے ختم ہونے والی ششماہی کے دوران کوہ نور انرجی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 22.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کوہ نور انرجی لمیٹڈ کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی نے 513.4 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ جولائی تا دسمبر 2018ء کے لئے کوہ نور انرجی لمیٹڈ کو 420.6 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں سال 2019ء کے اسی عرصہ کے دوران کوہ نور انرجی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 92.8 ملین روپے یعنی 22 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس طرح سے مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس سے کوہ نور انرجی لمیٹڈ کو 420.6 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا جو کمپنی کے لئے باعث اطمینان ہے ۔

مزید :

کامرس -