تاجروں کا پیش کردہ فکس ٹیکس مسودہ بہترین روڈ میپ،میاں سلیم

  تاجروں کا پیش کردہ فکس ٹیکس مسودہ بہترین روڈ میپ،میاں سلیم

  



لاہور(کامرس ڈیسک) انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری ایف بی آر سے بار بار مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے اس کے لئے تاجروں کی طرف سے دیا بنایا گیا فکس ٹیکس مسودہ بہترین روڈمیپ ہے لیکن اس کو صرف اس لئے رد کیا گیا ہے کہ اس سے جب گرم کرنے کی راہیں بند ہوجائیں گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز والٹن روڈ پر ہونے والے تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا میاں سلیم نے مزید کہا کہ سمال ٹریڈرز کے لئے فکس ٹیکس نظام سے حکومت کوعلم رہے گا کہ سال بعد کس طبقہ سے کتنے ارب ٹیکس آنا ہے اور عام دکاندار کو بھی معلوم ہوگا کہ اس نے سال بعد کتنا ٹیکس دینا ہے اور یہ ٹیکس دینے کے بعد اس کو کسی قسم کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی وہ بلاخوف کاروبار کرسکے گا میاں سلیم نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کسی صورت قبول نہیں ہے ایف بی آر سے مطالبہ ہے کہ اس کے لئے اپنا وقت اور طاقت ضائع نہ کرے انہوں نے کہا کہ ہزار مربع فٹ شرط بھی کسی صورت قبول نہیں ہے دکان کے حجم کی بجائے کاروبار کے حجم کے مطابق ٹیکس لگایا جائے دنیاکے کسی ملک میں دکان کے سائز کو ٹیکس کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا غیر حقیقی اقدامات سے وزیر اعظم کے کازکو نقصان پہنچے گا ایف بی آر وزیر اعظم کو غلط گائیڈ کررہا ہے جس کا نقصان ملکی معشیت کوہورہا ہے۔

مزید : کامرس