پنجاب میں آلو کی اوسط پیداوار 4 ملین ٹن سے زیادہ

پنجاب میں آلو کی اوسط پیداوار 4 ملین ٹن سے زیادہ

  

اسلام آباد(یواین پی)پنجاب میں 4 لاکھ 15 ہزار ایکڑ رقبہ پر آلو کی فصل کاشت کی گئی ہے۔پنجاب کے صوبائی وزیرزراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ سیزن میں آلو کی بھرپور پیداوار متوقع ہے اور ہدف سے بڑھنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آلو کی اوسط پیداوار 4 ملین ٹن سے زیادہ حاصل ہوتی ہے تاہم زیرکاشت رقبہ میں اضافہ اور موزوں موسمی حالات سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آلو کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 8 ٹن تک حاصل ہو رہی ہے جبکہ دیگر ترقی پذیر ممالک میں آلو کی فی ایکڑ 10 تا 12 ٹن پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلو کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -