کھجور کے باغبانوں کو زر پاشی کے عمل پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

  کھجور کے باغبانوں کو زر پاشی کے عمل پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

  



فیصل آباد (اے پی پی)کھجور کے باغبانوں کو زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ رواں ماہ مارچ کے دوران کھجور کے کاشتکار و باغبان زر پاشی کی جانب خصوصی توجہ دیں کیونکہ کھجور کے پودے پر نر پھول پہلے لگتے ہیں اسلئے انہیں چاہیے کہ وہ پودے کے نر پھول اکٹھے کرکے دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں اور جب نر پھول اچھی طرح خشک ہو جائیں توانہیں شیشے کے جار میں محفوظ کرلیں۔

کرنے کے بعد کھجور کی زر پاشی کیلئے استعمال کیاجائے۔ماہرین زراعت نے کاشتکاروں و باغبانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زرپاشی سے قبل باغبان زردانوں کو بھی اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ اگر انہیں مکمل طور پر خشک نہ کیاجائے تو نمی رہ جانے کے باعث وہ ناقابل استعمال ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نر کھجور سے حاصل شدہ زردانوں میں ایک حصہ نر زردانے اور2حصے آٹاملا لیاجائے تو ایک نر کھجور سے 40سے50 تک مادہ کھجوروں کی زرپاشی کی جا سکتی ہے جس سے کھجور کی شاندار فصل کا حصول بھی یقینی ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار وباغبان اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے عملہ سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں۔

مزید : کامرس