باٹا پاکستان کے منافع میں 27 فیصد کمی

باٹا پاکستان کے منافع میں 27 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) 2019ء کے دوران باٹا پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 27 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کے لئے کمپنی کی خالص آمدن 1089 ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ 2018ء کے لئے باٹا پاکستان لمیٹڈ کو 1501 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2019ء کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 412 ملین روپے یعنی 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے باعث باٹا پاکستان لمیٹڈ کی فی حصص آمدن بھی 198.60 روپے کے مقابلہ میں 144.03 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔

مزید :

کامرس -