صنوفی ایوینٹس پاکستان لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 74.73 فیصد کمی

صنوفی ایوینٹس پاکستان لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 74.73 فیصد کمی

  



اسلام آباد(یواین پی)سال 2019ء کے دوران صنوفی ایوینٹس پاکستان لمیٹڈ (ایس اے پی ایل)کے بعد ازٹیکس منافع میں 74.73 فیصد کمی ہوئی ہے۔ایس اے پی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 2019ء کیلئے کمپنی کو 154.8 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ 2018ء کے دوران کمپنی نے 612.8 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں 2019ء کے دوران ایس اے پی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 458 ملین روپے یعنی 74 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس